چیف ٹریفک آفیسر کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی

 چیف ٹریفک آفیسر کا پولی کلینک ہسپتال  کا دورہ ،زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی

اسلام آباد (خبر نگار) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سرفراز ورک نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا۔۔۔

انہوں نے گزشتہ روز دامن کوہ ناکہ پر موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عبد الوحید کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا،سی ٹی او نے زخمی کانسٹیبل کی صحت اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا اور جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں