13سال سے مستقل ڈی جی ہیلتھ کی تعیناتی نہ ہو سکی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت نے ڈائریکٹر جنرل صحت، ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن کے عہدے پر رواں سال میں چھ بار افسران کوتبدیل کیا ۔۔۔
وزارت قومی صحت نے تیرہ سال سے مستقل ڈی جی ہیلتھ کی تعیناتی نہیں کی،وزارت صحت نے گزشتہ ایک ہفتے میں تین افسران کے ڈی جی کے عہدو ں پر تبادلے کیے ،وزارت کی گریڈ20 کی مستقل افسر ڈاکٹر سبینہ عمران درانی اور ڈاکٹر شبانہ سلیم باری کی موجودگی کے باوجود حفاظتی ٹیکہ جات کے ڈیپوٹیشن افسر ڈاکٹر محمد احمد قاضی کو ڈی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا، وزارت قومی صحت نے رواں سال یکم فروری کو ڈاکٹر شبانہ سلیم باری کو تبدیل کرکے ڈاکٹر عبدالبصیر اچکزئی کو ڈی کاچارج دیا تھا، وزارت نے گزشتہ ہفتے ڈاکٹر عبدالبصیر کو ہٹا کر ڈاکٹر شبانہ سلیم باری کو ڈی جی تعینات کیا اوردو دن بعد ڈاکٹر شبانہ سلیم باری کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن افسر ڈاکٹر محمد احمد قاضی کو اضافی چارج دے دیاہے ۔