’’ہراساں کئے جانیوالوں کو مفت، بروقت انصاف ضروری ‘‘

 ’’ہراساں کئے جانیوالوں کو مفت، بروقت انصاف ضروری ‘‘

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ ہراساں کئے جانے والے افراد کو مفت اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے ۔۔۔

 حکومت کام کی جگہ پر ہراساں کئے جانے کے معاملہ پر عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں ’’ہراسیت کے خلاف تحفظ‘‘ کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سیمینار میں بڑی تعداد میں طلبا اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حاضرین کو وفاقی محتسب انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ (فوسپا) کی طرف سے چلائی جانے والی 16 روزہ آگاہی مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں