گلگت بلتستان میں نرسنگ ایجوکیشن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے معاہدہ

  گلگت بلتستان میں نرسنگ ایجوکیشن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی اور صحت فائو نڈیشن گلگت بلتستان کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے ۔۔۔

 سمجھوتے پر دستخط وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ جبکہ چیئرمین صحت فائو نڈیشن شیخ ناصر زمانی نے کئے ، معاہدے کے نتیجے میں گلگت بلتستان میں نرسنگ ایجوکیشن کی کمی کو پورا کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم یافتہ و تجربہ کار ہیلتھ ورکرز تیار کئے جائینگے جو ڈاکٹر ز کے ساتھ مل کر صحت کے میدان میں بہترین خدمات سرانجام دے سکیں، تقریب میں وی سی کے ہمراہ صحت فائونڈیشن گلگت بلتستان کے سی ای اوذوالفقار علی، پرنسپل صحت فائو نڈیشن فر زانہ ذوالفقار سمیت یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران بھی موجود تھے ،دریں اثنا وائس چانسلر کی زیر صدارت یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے نئے ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کی میٹنگ ہوئی جس میں پبلک ریلشننگ سٹرٹیجی کے حوالے سے مختلف امور ڈسکس کئے گئے ،اس موقع پر وائس چانسلر نے پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں