سی ڈی اے حج قرعہ اندازی ،48مرد، 2خواتین ملازمین فیضیاب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے ملازمین کے حج کی قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی جس میں سکیل نمبر 1سے 16تک (نان گزیٹیڈ) ملازمین 48مرداور 2خواتین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔۔۔
کامیاب خوش نصیبوں میں اعظم خان آپریٹر،عبدالنوید عباسی مالی،محمد افضل بیلدار،وقار علی بھٹی سکیو رٹی گارڈ، شیرازاحمد الیکٹریشن،شہریارزاہدآپریٹر،غلام شبیرمالی، ملک کامران رشیدہارٹیکلچرسپروائزر،نثاراحمد فارسٹ گارڈ، نرگس بتول سکیو رٹی گارڈ،اقصیٰ اعوان سٹورکلرک، سیدہ بی بی امتیازاسسٹنٹ سپروائزرو دیگر ملازمین شامل ہیں، تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایچ آرڈی قیصر خان خٹک اور دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی نے کہا کہ ان شااللہ مزدوروں کی نمائندہ تنظیم سے مل کر تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔