تحصیل آفس مری کے اشٹام فروشوں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال
مری ( نمائندہ دنیا) تحصیل آفس مری میں اشٹام فروش یونین کی جانب سے پیر کے روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
یونین عہدیداروںکا کہنا تھا کہ تین ماہ سے رجسٹری ڈاک سائن نہیں ہو رہی اور نہ ہی رجسٹری انتقال پاس ہوئے ہیں ، اس سلسلہ میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ضلع مری آغاظہیر عباس شیراز ی سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ کل تک تمام Pending کام مکمل ہوجائے گا عوامی مسائل کا حل نہ کیا گیا تو بڑے پیمانہ پر ہڑتال کی جائے گی ۔