غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل30طلبہ کو ایوارڈز دیئے گئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ۔۔۔
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ،عصر حاضر میں کوئی بھی قوم معیاری تعلیم کے عزم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل تیس طلبہ کو نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن میرٹ ایوارڈ سے نوازنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر طاہرہ شیخ نے بتایا کہ نیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 1998 سے فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز (ICT) کے 6000سے زائد بچوں کو وظائف دیئے ہیں،تین روزہ نیشنل ریڈنگ کانفرنس، بک فیئر اور پاکستان لرننگ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے ، پاکستان کو بطور ملک اپنی توجہ تعلیم پر واپس لانے کی ضرورت ہے ۔