پٹرول کمی:ریسکیو 1122کی مریض ٹرانسفر سروس محدود
راولپنڈی (احمد بھٹی)ریسکیو 1122کی مریض ٹرانسفر سروس پٹرول کی کمی کے باعث محدود کر دی گئی، انتہائی تشویشناک مریض کی ضلعی ہسپتال منتقلی ایم ایس کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
ایمرجنسی میں مریضوں کو چھوٹی تحصیلوں اور جگہوں سے علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال یا ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں بڑے ہسپتال سرکاری طور ریسکیو 1122منتقل کرتی ہے لیکن اچانک مریض منتقلی سروس بند کر دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا اس کی وجہ فیول کی شدید کمی اورحکومت کا فنڈز جاری نہ کرنا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صبغت اللہ نے دنیا سے گفتگو میں بتایا ایم ایس کی منظور ی سے مریض کو انتہائی ضروری ہو تو منتقل کیا جا رہا تاکہ وسائل ضائع نہ ہوں۔