راولپنڈی میں 70ارب کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا ،جمال ناصر

راولپنڈی میں 70ارب کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا ،جمال ناصر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب کے نگران وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر راولپنڈی میں رنگ روڈ اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت70ارب روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ۔۔۔

 راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں صحافیوں کے علاج معالجے کے لئے ایم او یو کی تجدید کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ راولپنڈی پریس کلب کے پروگرام\'\'میٹ دی پریس \'\' سے خطاب کرتے ہوئے جمال ناصر نے کہا کہ صحافیوں کو پورے پروٹوکول کے ساتھ آر آئی سی میں علاج معالجے کی فوری اور معیاری سہولت فراہم کی جائے گی۔علاوہ ازیں ڈاکٹر جمال ناصر نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ ریڈ کریسنٹ ہسپتال کے تیسرے بورڈ آف گورنرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا  ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں مخصوص 30بستروں کا برن یونٹ بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کی جارہی ہے ۔ مقامی این جی او کے ذریعے راولپنڈی کے 12 بی ایچ یوز کو اپ گریڈ کروانے کا کام شروع کروایا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں