راولپنڈی کینٹ:فٹ پاتھوں پرتجاوزات سکیورٹی رسک

راولپنڈی کینٹ:فٹ پاتھوں پرتجاوزات سکیورٹی رسک

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات کی مبینہ ملی بھگت سے کینٹ کے مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کے باہر فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ لیے۔

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کینٹ کے علاقوں کو تجاوزات مافیا نے سکیورٹی رسک بنا دیا، انسداد تجاوزات کا عملہ پھیری لگانے والوں کیخلاف کارروائی تک محدود ہو کر رہ گیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے گنجان آباد علاقے ہاتھی چوک، ریلوے روڈ، ہسپتال روڈ، پولیس سٹیشن روڈ، کشمیر روڈ، آدم جی روڈ، ٹینچ بھاٹہ، قصائی گلی، آخری سٹاپ، کیانی روڈ، 22نمبر چونگی کے علاقوں میں بھی تجاوزات مافیا نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔ شہریوں نے سٹیشن کمانڈر سے مطالبہ کیاہے کہ ریڑھی بانوں اور چھاپہ فروشوں کو مخصوص علاقے دیئے جائیں تاکہ یہ اپنا روزگار قائم کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں