یونیورسٹی آف واہ کا کانوو کیشن، نمایاں طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

 یونیورسٹی آف واہ کا کانوو کیشن، نمایاں طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) یونیورسٹی آف واہ میں گیارہویں سالانہ کانوو کیشن میں نمایاں طلبا و طالبات میں طلائی تمغے اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

 مختلف شعبوں میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے ،36 طلبا و طالبات کو طلائی تمغوں، امتیازی انعامات اور بہترین طالب علم کے انعام سے نوازا گیا، مجموعی طور پر1158انڈر گریجویٹس اور گریجویٹس کو بنیادی سائنس کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، منیجمنٹ سائنسز، سماجی سائنسز کے شعبوں میں سندوں سے نوازا گیا،وائس چانسلر جامعہ پروفیسر جمیل النبی نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا ،مہمان خصوصی نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ علمی صلاحیتیں معاشرے کی بہتری کے لئے بروئے کار لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں