’حرمت مسجد اقصٰی ، امت کی ذمہ داریاں‘6دسمبر کو قومی اجتماع

’حرمت مسجد اقصٰی ، امت کی ذمہ داریاں‘6دسمبر کو  قومی اجتماع

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)6 دسمبر کو تمام مسالک کا کنونشن سینٹر میں حرمت مسجد اقصٰی اور امت کی ذمہ داریاں کے عنوان سے قومی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

اجتماع سے مفتی تقی عثمانی، مولانا فضل الرحمن، مفتی منیب الرحمن، پروفیسر ساجد میر، مولانا حنیف جالندھری،سینیٹر عبدالکریم اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ، اس بات کا اعلان جامعہ قاسمیہ ایف سیون فور میں اسلام آباد راولپنڈی کے علمائے کرام اور مساجد کے ائمہ کے ایک بڑے اجلاس کے بعد وفاق المدارس کے صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا قاضی عبدالرشید نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر دیگر علما بھی موجود تھے ، مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں تمام مسالک کا مشترکہ اجتماع اس بیداری کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا، اس سے قبل بھی اسلام آباد کے علمائے کرام کی اپیل پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں خوب تیزی آئی اس سلسلے کو خوب بڑھانے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں