فیڈرل بورڈ کا ہفتہ ختم ،آخری روز انٹر سطح کی سائنسی نمائش

فیڈرل بورڈ کا ہفتہ ختم ،آخری روز انٹر سطح کی سائنسی نمائش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)فیڈرل تعلیمی بورڈ کا ہفتہ ہم نصابی سر گرمیاں منگل کو اختتام پذیر ہو گیا، آخری روز انٹر میڈیٹ کی سطح پر سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

 جس میں طلبا و طالبات نے مختلف مضامین فزکس ، کیمسٹری ، بیالوجی ، کمپوٹر سائنس اور ریاضی کے متعلق اپنی معلومات اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے نمائشی سٹالز لگائے ،چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم اور ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی نے دورانِ تقریب مختلف سٹالز کا دورہ کیا اورطلبا و طالبات کے بنائے ہوئے ماڈلز کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا،نمایاں طلبہ زیام علی، عتیق الرحمن، عبداللہ عاقب، حیدر شاہد ، شزہ فاطمہ، مبشرہ عثمان، عروہ، نور فاطمہ، صبیحہ ، مسائرہ، مقدس امین، عائلہ فیاض،تیمور معاذ ، سید عبداللہ شاہ ، علینہ ارشد، رانی بی بی ،عبداللہ ، محمد عزیر،قاسم علی اور دیگر نے پوزیشنز لیں ،آخر میں چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور بچوں میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں