ماحولیاتی تبدیلی،غذائی تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر،ماہرین

ماحولیاتی تبدیلی،غذائی تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر،ماہرین

اسلام آباد، کراچی(نامہ نگار)امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یو ایس ایڈ)نے چھٹی کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس سے قبل حسار فاؤنڈیشن کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔

 کانفرنس کا مقصد آفات، عالمی موسمیاتی ہنگامی صورتِ حال میں بنیادی کردار اور ماحولیاتی تبدیلی کے ضرررساں اثرات کم کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور ہے، کانفرنس میں پانی، موسمیاتی تبدیلی، خوراک اور ذرائع معاش کے تحفظ پر کام کرنے والے ماہرین اور دانشور تبادلہ خیال کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ،اس موقع پر ایک پینل ڈسکشن کا اہتما م بھی کیا گیا جس میں بلدیاتی خدمات کو بڑھانے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیا گیا،یو ایس ایڈ کے علاقائی دفتر کی ڈائریکٹر ریچل گرانٹ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبی وسائل کی منصفانہ تقسیم، تحفظ اور موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لئے جامع اور شفاف فریم ورک کی اشد ضرورت ہے ،صاف پانی، مناسب صفائی ستھرائی اور حفظان صحت غذائیت کی کمی کو ختم کرنے کیلئے بہت ضروری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں