اسلام آباد، راولپنڈی:شہری دو گاڑیوں، 25 موٹرسائیکلوں سے محروم

 اسلام آباد، راولپنڈی:شہری دو گاڑیوں، 25 موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آباد، راولپنڈی(خبر نگار)جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو دو گاڑیوں، 25 موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، موبائل فونز، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔

کورال میں طارق، تاج محمد سمیت تین نے فلیٹ کے نام پر شبانہ جبین سے پچاس لاکھ روپے ہتھیالئے، کرپا میں ملک نبیل واجد نے عمر سے 21 لاکھ روپے ہتھیالئے، سہالہ میں شہزاد علی، دلشاد خان اور محمد افضل وغیرہ نے سیکوان کے پمپ کا سات لاکھ روپے سے زائد کاہائی اوکٹین خرد برد کرلیا، شہزاد ٹاؤن میں نامعلوم نے دم کرنے کے بہانے حسنین علی کے گھر سے ڈیڑھ تولہ زیور، آدھا تولہ چاندی اورنقدی ہتھیالئے، پھلگراں میں فیضان کے گھر سے سات تولہ زیور، نقدی، بھارہ کہو میں مقبول کے گھر سے موبائل فون، نقدی وسامان چرالیا گیا، وارث خان میں حسنین احمد سے 2 موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون چھین لیا، صادق آباد سے عبدالصیم سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں