معاشی استحکام کیلئے الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،حنیف عباسی

معاشی استحکام کیلئے الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،حنیف عباسی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

نوازشریف کو 2017 میں سازش کے ذریعے اقتدار سے نکالا گیا، 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، چیئرمین پی ٹی آئی مجھے جیل بھجوا کر، راستے سے ہٹا کر الیکشن لڑنے کا خواہشمند تھا لیکن میں آج بھی اسی کو مدمقابل دیکھنا چاہتا ہوں، الیکشن وقت پر ہی ہونے چاہئیں تاکہ ملک میں معاشی استحکام آئے، جیل میرا سسرال، ہتھکڑی میرا زیور کہنے والا پہلی پیشی پر ہی رونے لگ گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی مارکیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حنیف عباسی نے کہا کہ وہ پہلی پیشی پر ہی ایک پولیس کانسٹیبل کے گلے لگ کر رونے لگ گیا اور سسرال جانے سے بھی گھبرا گیا، زچہ بچہ ہسپتال اور لئی ایکسپریس وے کے منصوبے ہم ہی مکمل کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں