مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، کمشنر راولپنڈی

مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور ہولی فیملی ہسپتال کی بندش کے باعث پیشنٹ لوڈ شیئرنگ کے تحت کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بلڈ بینک، لیبارٹری، آئی سی یو، ڈینگی وارڈ، او پی ڈی، نیورو سرجری اور آپریشن تھیٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہولی فیملی میں ہونے والے کام کی وجہ سے مریضوں کا رش بڑھ چکا ہے تاہم اس بات کو یقین بنایا جائے کہ اس سے علاج معالجے کی سہولیات ہرگز متاثر نہ ہوں، اس کیلئے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ رکھا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں