اسلام آباد میں مصالحتی سینٹر کا افتتاح: کیسز کم کرنے میں مدد ملے گی: جسٹس اعجاز الاحسن

اسلام آباد میں مصالحتی سینٹر کا افتتاح: کیسز کم کرنے میں مدد ملے گی: جسٹس اعجاز الاحسن

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کہ صوبوں میں قائم جوڈیشل اکیڈمیز مصالحتی ججز تیار کریں۔

وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے زیر اہتمام قائم مصالحتی سینٹرکے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے ،تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، جوڈیشل افسران، بارکونسل کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ ہم اس ٹاسک میں ہر ادارے سے مدد چاہتے ہیں، لٹیگیشن کے بارے میں آگاہی اہم ترین چیز ہے اس میں اگر ڈائریکٹ میڈی ایشن سینٹر میں سائل آتا ہے کورٹس نہیں جانا چاہتا تو مصالحتی سینٹر اپنا کردار ادا کرے گا، سندھ ہائیکورٹ کے قائم کردہ کراچی میں مصالحتی سینٹرز نے اچھا رزلٹ دیا، یہ جوڈیشری کا حصہ ہے جو کیسز کم کرنے میں مدد کرے گا، ترکی کے مصالحتی سینٹرز نے تین ملین کیسز حل کیے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصالحتی مراکز میں مسائل حل کرانے کیلئے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے لیکن یہ ایک روزمیں نہیں ہوسکتا، ہم اس طرف بڑھ رہے ہیں کہ ججز، وکلاء اور پبلک کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہو، عام تاثر ہے مصالحتی مرکز کے بعد وکلاء کی پریکٹس متاثر ہو گی، ایسا ہرگز نہیں، مصالحتی مراکز میں کیسز طے ہونے سے پبلک کو فائدہ ہو گا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 18 ہزار اور ضلعی عدلیہ میں 50 ہزار کیسز زیر التوا ہیں، مصالحتی مراکز سے عدالتوں پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ 18600 کیسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہے ہیں،ان کیسز کو سلجھانے میں وقت لگے گا، اسلام آباد میں کرایہ داری کیسز کم ہوگئے ، اس کا سہرا وکلاء کو جاتا ہے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں مصالحتی مراکز نہ ہونے کے باعث بہت بڑی تعداد میں کیسز کا سامنا ہے ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہاکہ9سول ججز مصالحت کے فرائض انجام دیں گے ،امید ہے ہم کریمنل سائیڈ پر بھی مصالحتی عمل شروع کریں گے ، چند سالوں میں مصالحتی نظام پروموٹ کریں گے ، جسٹس (ر)عارف حسین خلجی نے مصالحتی سینٹر کے مقاصد پر روشنی ڈالی،جسٹس (ر) مشیر عالم نے کہاکہ اسلام آباد میں وکلاء نے یہ آئیڈیا خوش دلی سے ویلکم کیا، بدقسمتی سے سندھ میں ایسا نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں