پی اے آر سی کا بجٹ منظور، صوبے فائدہ اٹھائیں، وفاقی وزیر

 پی اے آر سی کا بجٹ منظور، صوبے  فائدہ اٹھائیں، وفاقی وزیر

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو پی اے آرسی میں ہونے والی تحقیق سے مستفید ہونا چاہئے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں بورڈآف گورنرز کے 46ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،شرکا نے رواں مالی سال کیلئے پی اے آر سی کے بجٹ کی منظوری دی ، اس موقع پر نگران وفاقی وزیر نے تحقیقی فوائد کی منصفانہ تقسیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں ہونے والی تحقیق سے تمام صوبوں کو مستفید ہونا چاہئے، ڈاکٹر غلام محمد علی چیئرمین پی اے آر سی نے کونسل کا بجٹ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں