انسداد سموگ صفائی مہم: 485نئے کوڑا دان منگوا دیئے :چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

انسداد سموگ صفائی مہم: 485نئے کوڑا دان  منگوا دیئے :چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انسداد سموگ کیلئے جاری صفائی مہم میں شہر میں رکھنے کیلئے 485نئے کوڑا دان منگوائے گئے ہیں۔۔۔

چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور سی ای او رانا ساجد صفدر نے ویسٹ کنٹینرز کا افتتاح کیا۔، ثاقب رفیق اور رانا ساجد انسداد سموگ و صفائی مہم کا معائنہ کرنے کیلئے سرپرائز وزٹ بھی کر رہے ہیں، انسداد سموگ کیلئے صفائی آپریشن میں رات گئے سڑکوں کی واشنگ کی جا رہی ہے۔ ، گلیوں، بازاروں سے کوڑا کرکٹ کو اٹھایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں