ٹارگٹ کلنگ کے دوران سکیورٹی گارڈ سمیت دوافراد قتل

ٹارگٹ کلنگ کے دوران سکیورٹی گارڈ سمیت دوافراد قتل

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جا ں بحق ہو گئے ،ریس کورس پولیس کو ملک اختر نے بتایا کہ صبح حسب معمول میں اپنی دکان پر کام کر رہا تھا کہ۔۔۔

 میرے سوتیلے بڑے بھائی شاہد اکبر جسکی دکان بھی قریب ہے نے آکر بتا یا کہ اسماعیل کو کسی نامعلوم شخص نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے ،نیو ٹاؤن پولیس کو محمد اقبال نے بتایا کہ حمزہ کیمپ میں سول سکیورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہوں، انور خان میرے ساتھ کام کرتا ہے میں نے فوڈ سٹریٹ کا چکر لگایا تو دیکھا انور کی نعش پڑی تھی جسے کوئی نامعلوم سینے میں گولی مار کر چلا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں