کامسٹیک کا مزید پروگراموں کیلئے ایک اور کنسورشیم قائم کرنیکا فیصلہ

کامسٹیک کا مزید پروگراموں کیلئے ایک اور کنسورشیم قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگار)کامسٹیک نے گزشتہ روز اپنے کنسورشیم آف ایکسیلنس کی پہلی سالانہ پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔۔۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے کنسورشیم کی کامیابیوں کے بارے میں جامع پریزنٹیشن دی،اجلاس میں ممبر یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور کنسورشیم کے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے نتائج پر مبنی سفارشات پیش کیں،ہیلتھ کیئر انٹرپرینیورشپ کے کورسز، میڈیکل سائنسز میں اکیڈمک پروگرامز اور بین یونیورسٹی تعاون کو بڑھانے کیلئے سکالرشپ، مشترکہ ڈگری پروگرامز،نئے کیمپس کھولنے اور میمورنڈم آف ایکشن پر دستخط کرنے کے بارے میں غور و خوض کیا گیا، مصنوعی ذہانت، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ویکسی نیشن کی ترقی کا ایک اور کنسورشیم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اسلامک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنگلہ دیش، ٹیوبیٹک ترکی، یونیورسٹی ایر لنگا انڈونیشیا، قازان وفاقی یونیورسٹی تاجکستان، قومی ایجنسی برائے سائنسی تحقیق و اختراع موریطانیہ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنس جامعہ کراچی، قائداعظم یونیورسٹی، ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد ، کوہسار یونیورسٹی مری، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں