نیو ٹیک کا دوسرا کانووکیشن ، 135طلبا کو ڈگریاں دی گئیں

نیو ٹیک کا دوسرا کانووکیشن ، 135طلبا کو ڈگریاں دی گئیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں دوسرے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، نیوٹیک کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔۔۔

جبکہ اس موقع پرجاپان کے سفیر اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی،سول انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ شعبوں کے 135 طلبا نے ڈگریاں حاصل کیں،ڈگری پروگرام کے اعلیٰ کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو سونے اور چاندی کے میڈلز سے نوازا گیا،ڈاکٹر مختار احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کلیدی خطبہ دیا، اس موقع پر ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے بیچ 19 کے فارغ التحصیل طلبا کو قیمتی مشورے دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں