دو پیشہ ور بھکاریوں،33اشتہاریوں سمیت 44 ملزمان گرفتار

  دو پیشہ ور بھکاریوں،33اشتہاریوں سمیت 44 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران دو پیشہ ور بھکاریوں،33اشتہاریوں سمیت 44ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔۔۔

سبزی منڈی نے حکمت اللہ ، مشتاق حسین اور اکمل شہزاد سے دو تیس بور پستول اور 560 گرام چرس،کھنہ نے داد خان اور بابر مسیح سے ایک 32 بور ریوالور اور 20 لٹر شراب ، بھارہ کہو نے ملزم عبدالغنی سے 520 گرام چرس ، نیلور نے ملزم توقیر سے ایک تیس بور پستول ، کوہسار نے حارث اور مازن ظاہوین عنصر سے ایک تیس بور پستول اور ایک خنجر برآمد کر لیا ،پولیس نے دو پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ،ادھر پولیس نے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث درجہ اول کے 33 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں