نوکری کے بہانے خاتون سے زیادتی ،یونیورسٹی طالبہ اغوا

  نوکری  کے بہانے خاتون سے زیادتی ،یونیورسٹی طالبہ اغوا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسکی عصمت دری کردی جبکہ یونیورسٹی کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو اغواکر لیا گیا ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق لوہی بھیر پولیس کو مسماۃ ( ش ) نے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں ایک ہاسٹل میں ملازمت کرتی ہے تاہم ملک علی اعوان نامی شخص نے فون پر کہا کہ اس سے زیادہ پیسوں والی نوکری ہے ،وہ بعدازاں مجھے ایک گیسٹ ہائو س میں لے گیا جہاں پر شراب منگوائی اور مجھے بھی پینے کا کہا، انکار پر اس نے مار پیٹ شروع کر دی اور بعدازاں زیادتی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری نازیبا تصاویر وائرل کر دوں گا ،ادھر آئی نائن پولیس کو فضل الٰہی نے بتایا کہ اس کی بھانجی اقرا یونیورسٹی میں میڈیا سائنس میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے ، گزشتہ روز ڈرائیور نے بھانجی کو یونیورسٹی چھوڑا لیکن وہ واپس نہیں آئی ، بھانجی کا موبائل فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے ، شک ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اسے اغواکر لیا ہے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں