جعلی کرنسی پھیلانے میں ملوث شخص 1 ڈکیت سمیت 45 گرفتار

 جعلی کرنسی پھیلانے میں ملوث شخص 1 ڈکیت سمیت 45 گرفتار

اسلام آباد(خبرنگار)جعلی کرنسی پھیلانے میں ملوث شخص اور ایک ڈکیت سمیت 45 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزموں میں 22 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد ٹاؤن پولیس کو مطلوب اے ایس آئی نے بتایا کہ سیف سٹی کال پر پہنچے توکالر و ہوٹل کے مالک سعید نے بتایا کہ ارشد نامی شخص کو ہم نے قابو کیا جس نے ایک ہزارروپے کا جعلی نوٹ دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، دوران تلاشی ملزم سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے، ادھر انڈسٹریل ایریا پولیس نے شہر یو ں کو لوٹنے والے منظم گر وہ کے اہم رکن دریا خا ن کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی، مزید برآں اسلام آباد پولیس نے 21 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے قتل و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 22 مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں