نجی جامعات کی ریکٹرز کانفرنس ختم، 150 اداروں کی شرکت

نجی جامعات کی ریکٹرز کانفرنس ختم، 150 اداروں کی شرکت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) کے زیر اہتمام چوتھی ریکٹرز کانفرنس ختم ہوگئی۔

 کانفرنس کا انعقاد مختلف نجی جامعات کے اشتراک سے کیا گیا تھا،ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کانفرنس کے پس منظر اور مقاصد پر روشنی ڈالی ، اس موقع پر اے پی ایس یو پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط نے بھی خطاب کیا،کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے او آئی سی کے رکن ممالک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مشترکہ پروگرام بنانے کی ضرورت پر زور دیا، 3 روزہ ریکٹرز کانفرنس میں تقریباً 150یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور قیادت نے شرکت کی،او آئی سی کے سات ممالک کے وفود  بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں