وزارت آئی ٹی کے 27 ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار

 وزارت آئی ٹی کے 27 ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے 27 ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں ،وزارت آئی ٹی ای افس اور ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کو مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

 گزشتہ سال فروخت نہ ہونے والے دو سپیکٹرم لائسنس بھی رواں سال بک سکے اور نہ ہی نئے ٹیلی کام آپریٹرز کوملک میں لایا جاسکا، ملک میں فائیو جی سپیکٹرم لائسنس کی فروخت اور آئندہ سال کمرشل بنیادوں پر شروع کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے، فائیو جی کی کمرشل بنیادوں پر شروعات کیلئے ٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعے آلات و مشینری کا انتظام نہیں ہو سکا، سوشل میڈیا کمپنیوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا جبکہ ٹک ٹاک سمیت کئی سوشل میڈیا کمپنیوں کی سروسز کو پاکستان میں کئی بار بلاک کرنا پڑا ہے، ارکان پارلیمنٹ خصوصاً خواتین کو سوشل میڈیا کے حوالے سے سنجیدہ شکایات اور مسائل کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں