پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام انویسٹ ایکسپو کا انعقاد

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام انویسٹ ایکسپو کا انعقاد

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام مالیاتی مارکیٹ کے حوالے سے پہلی بار اسلام آباد میں انویسٹ ایکسپو منعقد کی گئی۔

 نمائش میں مالیاتی شعبے کے معروف اداروں بشمول سٹاک بروکرز، کموڈٹیز بروکرز، میوچل فنڈز، انشورنس اور مائیکرو فنانس کمپنیز نے عوام کو فنانشل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بارے آگہی فراہم کرنے کے لئے سٹال لگائے، سکیو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید نے انویسٹ ایکسپو کا افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاروں کو ایک مستحکم اور شفاف مارکیٹ فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ریگولیٹری اصلاحات کر رہا ہے ، ایکسپو میں پاکستان سٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی، پاکستان سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن، میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان، انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان، پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں