جڑواں شہروں کے رہائشی دو گاڑیوں، 28 موٹر سائیکلوں سے محروم

 جڑواں شہروں کے رہائشی دو گاڑیوں، 28 موٹر سائیکلوں سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد(خبر نگار)جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو دو گاڑیوں 28 موٹر سائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

 وارث خان پولیس کو اسامہ جمیل نے بتایا کہ 3 موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین لی، ایئرپورٹ کے علاقے سے چور 2 گائیں، ایک ویڑا اور دیگر جانورچوری کر کے لے گیا، کراچی کمپنی میں نثار کے گھر سے تین موبائل فونز چھین لئے گئے جبکہ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ بھی کی، تھانہ شمس کالونی میں طفیل کا موٹر سائیکل، موبائل فون اور پرس ریحان اور اویس نے چوری کر لیا، مارگلہ پولیس کو ilyas Alzhanovنے بتایا کہ نامعلوم افراد نے تلاشی کے بہانے دھوکا دہی سے پانچ سو ڈالر چھین لئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں