تمام تھانوں میں جدید فرنٹ ڈیسک بنانے کے احکامات

تمام تھانوں میں جدید فرنٹ ڈیسک بنانے کے احکامات

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کے تمام تھانوں میں جدید فرنٹ ڈیسک بنانے کے احکامات جاری، سائلین کیلئے ویٹنگ ایریا اور کیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹی پولیس آفیسر خالد ہمدانی کی جانب سے تمام تھانوں میں یکساں نوعیت کے فرنٹ ڈیسک بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس وقت صرف چند تھانوں میں تمام سہولیات سے آراستہ فرنٹ ڈیسک قائم ہیں جبکہ باقی تھانوں میں جزوی نوعیت کے فرنٹ ڈیسک کام کر رہے ہیں۔ نئے احکامات کے تحت فرنٹ ڈیسک کے ساتھ ویٹنگ ایریا بھی قائم کیا جائے گا جبکہ کیو میٹر ک مشینیں لگائی جائیں گی جس کے تحت سائلین ٹوکن حاصل کرکے اپنی باری کا انتظار کرینگے، اس حوالے سے تمام ڈویژن کے ایس پیز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں