کرائم میٹنگ میں ناقص کارکردگی پر پولیس افسروں کی سرزنش

 کرائم میٹنگ میں ناقص کارکردگی پر پولیس افسروں کی سرزنش

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو لائن آف ایکشن دیدی۔۔۔

 اچھی اہلیت اور شہرت کے حامل افسران کو افسر مہتمم تھانہ تعینات کیا جائے، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی، اس امر کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ،اجلاس میں تمام پولیس افسران کو جرائم کی بیخ کنی کے لئے اہداف مہیا کئے گئے ،اجلاس میں ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی اورکمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی سرزنش کی گئی ،آئی سی سی پی او نے تمام افسران کو \\\"پکار \\\"15-کی کالزاور تھانہ جات میں درج مقدمات کا جائزہ لینے ،درخواست دہندگان سے رابطہ کرنے اور ان کی درخواستوں پر کی گئی پیشرفت پر رائے لینے کی ہدایت کی،انہوں نے پولیس افسران کو تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تمام مقدمات کے چالان جلد از جلد میرٹ پر یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں