ریٹائرڈپولیس افسر وں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ریٹائرڈپولیس افسر وں کے اعزاز  میں الوداعی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ افسر وں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد تھے ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس سے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی محمد ثقلین ،انسپکٹر محمد قاسم اور سب انسپکٹر محمد اعجاز کے اعزاز میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ایس پی ٹریفک چودھری عابدحسین،تمام زونل ڈی ایس پیزاور دیگرسینئر پولیس افسران و جوان بھی موجود تھے ،سی ٹی او نے  انہیں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں