اوپن یونیورسٹی :بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخل لاکھوں طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔۔۔
جبکہ بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری )پروگراموں میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے ،وائس چانسلر نے میلنگ سیکشن کو ہدایت کی ہے کہ بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)پروگراموں میں داخل طلبہ کو ترسیل کتب کا عمل پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ جو 10جنوری ہے سے قبل مکمل کیا جائے ۔