بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز ،164افرادگرفتار
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انتظامیہ اور آئیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں۔
گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل پلازوں،ہوٹلوں، ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں میں بجلی میٹروں کی چیکنگ کی گئی۔ پولیس کو بجلی چوری میں ملوث 254 افراد کے خلاف درخواستیں دی گئیں اب تک 164افراد کو بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے ۔فوکل پرسن اے سی ہیڈ کوارٹر زچودھری وحید صادق کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔