نوشہرہ:نامعلوم چورتالے توڑکرتاجرکے گھرکاصفایاکرگئے

نوشہرہ:نامعلوم چورتالے توڑکرتاجرکے گھرکاصفایاکرگئے

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)نوشہرہ پبی کے گنجان آباد علاقے خان شیرگڑھی میں چوروں نے تالے توڑ کرگھر کا صفایا کردیا۔۔۔

متاثرہ تاجر عبداللہ اپنے بچوں کے ساتھ گاوں آرمڑ پایان گیا ہوا تھا،جب واپس گھرآیا تو مین گیٹ کھلا ہوا تھا نامعلوم چور پنکھے ،اے سی،یو پی ایس ،قیمتی سامان نقدی سب لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ،گھر میں چوروں نے برتن تک نہ چھوڑے ،تھانہ پبی پولیس نے متاثرہ تاجر عبداللہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں