66فیصد نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، میاں اسلم

66فیصد نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، میاں اسلم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی کے نائب امیرمیاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر ملک میں نیشنل یوتھ پالیسی متعارف کروائے گی۔۔۔

ملک کے 66فیصد نوجوان مردو خواتین پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،سابق حکمرانوں نے یوتھ کے لئے کو ئی منظم کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے ملک کا قیمتی اور ذہین ترین نوجوان ملک سے باہر شفٹ ہو گیا ہے ، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالر شپ فراہم کر ے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جی الیون میں فٹ بال ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر یو تھ ونگ کے رہنما احسن حامد، اسماعیل امان اور دیگر بھی شریک تھے ،میاں اسلم نے کہا کہ ملک کی دوسری جماعتیں نوجوانوں سے ووٹ تو لیتی ہیں، قیادت اپنے گھر میں ہی رکھتی ہیں، قابل نو جو انوں کو ملک اور قوم کی نمائندگی کیلئے اپنی پارٹی کا ٹکٹ تک نہیں دیتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں