راولپنڈی:شہری 12موٹر سائیکلوں،لاکھوں کی نقدی سے محروم

راولپنڈی:شہری 12موٹر سائیکلوں،لاکھوں کی نقدی سے محروم

راولپنڈی (خبر نگار)شہرمیں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو ایک رکشہ، 12موٹر سائیکلوں ، لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔۔

 واقعات کے مطابق رتہ امرال کی حدود میں بلال کا رکشہ چوری کر لیا گیا، بنی پولیس کو توقیر نے بتایا کہ بطور سکیورٹی گارڈ رات کو اپنی ڈیوٹی پر موجو دتھا کہ دو اشخاص موٹرسائیکل پر آئے اور میرے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی جبکہ اپنا پسٹل 30 بو ر نکال لیا، ایک بندے نے میر ی آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈالیں ، دونوں اشخاص میری رائفل 30 بور چھین کر فرار ہوگئے ،بنی پولیس کو LEE RABIA نے بتایا کہ کسی شخص نے میری دکان سے کاپی پین،بورڈ اور دیگر سامان چوری کرلئے ،صدر بیرونی کی حدود میں  ملزمان بشار ت کے گھر سے چار تولے سونا،پچاس ہزار روپے نقدی،ایک لیپ ٹاپ، ایک ایل ای ڈی ٹی وی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں