سی ٹی ڈی کی ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب تربیتی مشق

 سی ٹی ڈی کی ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب تربیتی مشق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشتگردی یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب زیرِ تعمیر عمارت میں تربیتی مشق، جس میں سی ٹی ڈی نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دہشتگرد عناصر سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔۔۔

تربیتی مشق کا بنیادی مقصد سی ٹی ڈی کا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے حالات پر قابو پانا تھا،مشق میں سی ٹی ڈی کے افسران و جوانوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا، تربیتی مشق میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ اور سی ٹی ڈی کی مختلف ٹیموں نے ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں