وارداتیں ،شہری 13موٹرسائیکلوں ، نقدی، زیور سے محروم
راولپنڈی(خبر نگار)سرقہ کی وارداتوں میں شہریوں کو 13 موٹرسائیکلوں، نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔
تھانہ سٹی کو محمد صارم نے درخواست دی کہ دوران سفر میرا موبائل اور نقدی چوری کر لی گئی۔ تھانہ رتہ امرال کو ارشد نے بتایاکہ گھر سے چور 60ہزار روپے، موبائل، سونا، کپڑے چوری کر کے لے گیا۔تھانہ پیرودہائی کو فیصل شاہد نے بتایاکہ عمر کامران گودام سے نقدی 2لاکھ روپے ،دفتر کا موبائل اور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ وار ث خان کی حدود سے فیض سے 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نقدی ، موبائل فون چھین لیا ، تھانہ نصیر آباد کوبلال نے بتایاکہ تین لڑکوں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین لی۔