یو مائیکرو فنانس بینک کا نو ماہ میں 1.7 ارب روپے منافع کا اعلان

یو مائیکرو فنانس بینک کا نو ماہ میں  1.7 ارب روپے منافع کا اعلان

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)یو مائیکرو فنانس بینک نے 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔

یو بینک نے گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 135 فیصد ترقی کے ساتھ مجموعی 33.4ارب روپے آمدن ظاہر کی اور 1.7 ارب روپے بعد از ٹیکس خالص منافع ظاہر کیا۔ مجموعی ڈیپازٹس سالانہ 44 فیصد اضافہ کے ساتھ 103ارب روپے ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں