ممکنہ برفباری سیزن، کمشنر راولپنڈی کا مری میں سہولت سینٹرز کا دورہ

ممکنہ  برفباری سیزن، کمشنر راولپنڈی کا مری میں سہولت سینٹرز کا دورہ

مری (نمائندہ دنیا) مری میں ممکنہ برفباری کے سیزن کے حوالے سے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے۔۔۔

 کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، کمشنر راولپنڈی نے کہا برفباری کے دوران کسی محکمہ کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مختلف علاقوں میں قائم سہولت سنٹرز کا بھی دورہ کیا۔ انجمن تاجران اور ہوٹل ایسوسی ایشن نے بھی تجاویز پیش کیں۔ کمشنر راولپنڈی نے محکمہ ہائی وے مکینیکل کو برف باری کے دوران اہم قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں