کم وزن روٹی بیچنے پر نان شاپ سیل

 کم وزن روٹی  بیچنے پر نان شاپ سیل

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی دارالحکومت کے محکمہ فوڈ نے کم وزن روٹی پر نان شاپ سیل کردی ،ترجمان کے مطابق محکمہ فوڈ آئی سی ٹی کی ٹیم نے سرکاری گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے۔۔۔

 آئی ایٹ، آئی نائن، آئی ٹین اور جی نائن کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے آٹے کی سپلائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور روٹی کا وزن کم ہونے پر ایک نان کی دکان سیل کر دی گئی، اس کے ساتھ گندم کے نمونے اکٹھے کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں