پاکستان میں رجسٹرڈ ٹرک و ٹینکرز تین لاکھ 54 ہزار ہوگئے
اسلام آباد(ایس ایم زمان)پاکستان میں رجسٹرڈ ٹرکوں و ٹینکرز کی تعداد تین لاکھ 54 ہزار 220 ہوگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 40 ہزار 283 اور۔۔۔
بلوچستان دوسرے نمبر پر ایک لاکھ 4 ہزار 277 رجسٹرڈ ٹرک وٹینکرز ہیں، و زارت مواصلات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1960ماڈل کے پانچ ہزار126ٹرک ، 1961تا 1970ماڈ ل کے20ہزار 319 ٹرک ،1971تا1980 ماڈ ل کے 55ہزار 635 ٹرک ، 1981تا1990ماڈ ل کے 80ہزار 124 ٹرک رجسٹرڈ ہیں،پاکستان میں منی ٹرک کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار257 ، تیار کئے گئے (رجڈ) ٹرک کی تعداد ایک لاکھ61ہزار 840 ، تیار (آرٹیکلولیٹڈ) ٹرک کی تعداد 60ہزار3، آئل ٹینکرز کی تعداد 29ہزار120 ہے ، وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ٹرکوں کی تعداد دو ہزار 709 ،آزاد کشمیر میں رجسٹر ٹرک وٹینکرز کی تعداد د وہزار 696 ، گلگت وبلتستان میں رجسٹرڈ ٹرکوں وٹینکرز کی تعداد 10ہزار 936 ہے۔