2023:زخمی 44پولیس افسران واہلکاروں کے اعزاز میں آر پی او ہاؤس میں ظہرانہ

2023:زخمی 44پولیس افسران واہلکاروں کے اعزاز میں آر پی او ہاؤس میں ظہرانہ

راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے 2023میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال پولیس مقابلے و دیگر فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونیوالے 44پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں آر پی او ہاؤس میں پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا۔

جس میں زخمی پولیس افسران واہلکاروں کے فیملی ممبران نے شرکت کی۔جبکہ کانسٹیبل سعید الرحمان ضلع اٹک جو پولیس مقابلے کے بعد تاحال روبہ صحت نہ ہوئے انہیں انکی رہائش گاہ ضلع اٹک میں تحائف بھجوائے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں