ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز آزادانہ کام کریں:جمال ناصر

ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز آزادانہ کام کریں:جمال ناصر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہو کر کام کریں، خراب کارکردگی والے چیف ایگزیکٹو افسران کو تبدیل کر دیا جائے۔

 اگر کوئی ماتحت ڈاکٹر کام نہیں کرتا تو اس کا ذمہ داربھی متعلقہ سی او ای او ہیلتھ ہوگا، کام نہ کرنے والے افسران اور ڈاکٹروں کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے پنجاب کے 36اضلاع کی چیف ایگزیکٹو افسران ہیلتھ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تمام گاڑیوں میں یکم جنوری تک ٹریکر لگوا لئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں