غز ہ میں بچے ، بوڑھے اور خواتین علاج سے محروم :نگران وزیر

غز ہ میں بچے ، بوڑھے اور خواتین علاج سے محروم :نگران وزیر

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)نگران وفاقی وزیر قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کاشعبہ غیر سیاسی ہونا چاہئے اور غزہ میں زخمیوں تک ہیلتھ ورکرز کو رسائی دی جائے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں غزہ میں صحت کے انفراسٹرکچر کی تباہی، بیماروں اور زخمیوں کو علاج کی رسائی سے محرومی کا جا ئزہ لیا گیا، نگران وفاقی وزیر قومی صحت نے ڈبلیو ایچ او کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ غز ہ میں معصوم بچے ، بوڑھے ، خواتین علاج کی سہولیات سے محروم ہیں،علاج اور صحت کی سہولیات ہر انسان کا بنیادی حق ہے ، ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز کو بچوں خواتین بوڑھوں کے علاج تک رسائی فراہم کی جائے ، اقوام عالم ملکر غزہ میں بیماروں اور زخمیوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز، نرسز کی رسائی کو یقینی بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں