قراقرم یونیورسٹی میں 660طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

 قراقرم یونیورسٹی میں 660طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 660 طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے گئے۔

مہمان خصوصی صوبائی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کو آگے لے جانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،لیپ ٹاپ سکیم تعلیم کو جدید تقاضوں پر لانے میں معاون ثابت ہوگی،تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر عطااللہ شاہ اور ایچ ای سی کے ریجنل کوآرڈینیٹر برائے لیپ ٹاپ سکیم محمد ماجد مصطفی نے بھی اظہار خیال کیا ، تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا،صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان ،معاون خصوصی ذبیح اللہ ،وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری ثنااللہ خان ، ،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران، مختلف اداروں کے ذمہ داران سمیت لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں