ڈسٹرکٹ بار مری کا 21دسمبر کو الیکشن ،متعدد امیدوار مدمقابل

ڈسٹرکٹ بار مری کا 21دسمبر کو الیکشن ،متعدد امیدوار مدمقابل

مری(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کے الیکشن بورڈ نے صدارت کے امیدوار جلیل اختر عباسی ایڈوو کیٹ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار چودھری خالد محمود کے اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا۔

جبکہ جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں کے جملہ امیدواران کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے ہیں، دو امیدوار وں نائب صدر فرحان نور عباسی ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری عویس علی مدنی ایڈوو کیٹ کے خلاف کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے گئے ،اس طرح صدارت کی نشست پر جلیل اختر عباسی ایڈوو کیٹ اور چودھری خالد محمود ایڈووکیٹ کے درمیان جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر فیاض عباسی ایڈووکیٹ اور عثمان زاہد ایڈوو کیٹ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے راجہ بلال رحمان ایڈوو کیٹ اور انوار اشراق عباسی ایڈوو کیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا ، پولنگ 21 دسمبر کو ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں