مری میں سوختہ لکڑی کی عدم فراہمی سے علاقہ مکینوں کو مشکلات

مری میں سوختہ لکڑی کی عدم فراہمی سے علاقہ مکینوں کو مشکلات

مری( نمائندہ دنیا) محکمہ جنگلات کی جانب سے موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی برفباری والے علاقوں کے مکینوں کے لئے سرکاری نرخوں پر راشن کی سوختہ لکڑی فراہم کی جاتی ہے مگر اس بار ابھی تک راشن کی سوختہ لکڑی فراہم نہ ہوسکی جس سے یہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ہر سال برفباری سے قبل دیہی علاقوں کے مکینوں کو راشن کی سوختہ لکڑی فراہم کی جاتی تھی لیکن مری ضلع بننے کے بعد اس بار ابھی تک لکڑی کی فراہمی نہ ہوسکی ،مری کے متعددعلاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ شدید برفباری والی یونین کونسلوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے ہرسال عوام کو فراہم کی جانے والی سستی سوختنی لکڑی تاحال فراہم نہ کئے جانے سے علاقہ کے لوگ سخت پریشان ہیں، اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباس شیراز ی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر برفباری والی یونین کونسلوں میں راشن کی سوختہ لکڑی فراہمی کے احکامات جاری کریں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں